پنجاب کراٹے کپ اور نیشنل ڈاٹس کپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا

جمعہ 23 فروری 2018 13:26

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پنجاب کراٹے کپ اور نیشنل ڈاٹس کپ کل 24 فروری سے لاہور میں شروع ہوگاجس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی ، ڈویژنل اینڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیراہتمام پنجاب کراٹے کپ اور نیشنل ڈاٹس کپ 2018 کا انعقاد 24سے 26 فروری تک واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقد ہورہا ہے جس میں صوبہ بھر سے 9 ڈویژن کے 117 بوائز اور گرلز کراٹے کے کھلاڑی کے مابین دلچسپ مقابلے ہونگے ۔

(جاری ہے)

انٹرڈویژنل ایونٹ میں ہر ڈویژن کے 8 بوائز اور 5 گرلز کا دستہ حصہ لے گا۔ایونٹ میں مینز کراٹے 6 کیٹیگریز جن میں 50 کلوگرام ، 55کلوگرام ، 60کلوگرام ، 67کلوگرام سے کم ، 67 کلوگرام سے زیادہ اور انفرادی کاتا کے مقابلے ہونگے ۔ خواتین کے کراٹے مقابلوں میں انفرادی کاتا کے علاوہ 45 کلوگرام ، 50کلوگرام ، 55کلوگرام سے کم اور 55کلوگرام سے زیادہ وزن کی کھلاڑیوں کے مابین مقابلے ہونگے ۔ نیشنل ڈاٹس کپ میں چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر سے کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ ڈاٹس کی تمام ٹیمیں 5 مرد اور 5 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی ۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 13:26:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :