پی ایس ایل تھری،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 23 فروری 2018 13:26

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) یو اے ای میں جاری پاکستان سپر لیگ تھری میں کل ہفتہ کے روز ایک میچ کھیلا جائے گا، میچ دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے سہ پہر شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں اور بھرپور تیار کررہی ہے ۔پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ ملتان سلطان کے ہاتھوں سات وکٹوں سے ہار چکی ہے جس کی وجہ سے ٹیم دبائو کا شکار ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہے جس کی وجہ سے ٹیم پر زیادہ دبائو نہیں ہوگا ۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 13:26:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :