ْ رمیز راجہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دیکھنے کے خواہشمند

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھ رہاہوں، مستقبل کا ٹیلنٹ ان دو ٹیموں سے آسکتا ہے،سابق کپتان

جمعہ 23 فروری 2018 14:42

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آئی سی سی پینل میں شامل نامور کمنٹیٹر رمیز راجا نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ابتدائی 2 سیزن میں بھرپور کارکردگی دی اور اس مرتبہ وہ ایونٹ اپنے نام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

رمیز راجا نے کہا کہ وہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھ رہے ہیں اور مستقبل کا ٹیلنٹ ان دو ٹیموں سے سامنے آسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دوران ان کی نظریں شاہین آفریدی، صاحبزادہ فرحان، ابتسام شیخ، جنید خان، وہاب ریاض اور حسن علی پر ہوں گی۔ایک سوال پر رمیز راجا نے کہا کہ بیٹنگ کا شعبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ناقص ہے اور وہ پرامید ہیں کہ پی ایس ایل سے قومی ٹیم کے بیٹنگ کے خلا کو پورا کیا جاسکے گا۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 14:42:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :