پاکستان کو اچھے کھلاڑی دینا پی ایس ایل کی کامیابی ہے، آفریدی

پی ایس ایل تھری سے مزید کرکٹرز پاکستان کی نمائندگی کرنے کے قابل ہوجائیں گے،سابق کپتان

جمعہ 23 فروری 2018 14:42

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہر سال پاکستان کرکٹ کو دو تین اچھے کھلاڑی مل رہے ہیں اور اس سال مزید کرکٹرز پاکستان کی نمائندگی کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ شاداب خان، حسن علی، فخر زمان اور ان جیسے کئی اور باصلاحیت کھلاڑی موجود اورپاکستان کرکٹ میں آنے کے لئے تیار ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ اس سال کا ٹورنامنٹ بھی پاکستان کرکٹ کو مزید کھلاڑی دے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد تین میچوں کا پاکستان میں ہونا اچھی علامت ہے اور اگلے سالوں میں مزید میچز پاکستان میں ہوں گے اور اسی طرح ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈکے مشیر اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے پاکستان سپر لیگ ایک برانڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ہے۔

پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو متعدد کھلاڑی دیے ہیں اور کھلاڑیوں کو اضافے پیسے فراہم کیے ہیں۔ پی ایس ایل کی ٹیمیں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور انہیں حیرت نہیں ہوگی کہ آئندہ آنے والے سالوں میں پی ایس ایل میں دس ٹیمیں مدمقابل نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کی فارم اچھی ہے، کامران اکمل بے خوف ہوکر کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ شاہین آفریدی ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں۔لاہور قلندرز پی ایس ایل تھری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی اور فائنل کھیلے گی۔انہوں نے قلندرز کی بے خوفی کی تعریف کی تاہم یہ بھی کہا کہ جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر محتاط انداز میں کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 14:42:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :