لاہورقلندرز اس سال اچھی کارکردگی دکھائیں گے، برینڈن میک کولم

جمعہ 23 فروری 2018 14:44

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر ز کے کپتان برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کلچرمیں بہت فرق ہے لیکن لاہور قلندرز کو جوائن کرکے لاہور کی ثقافت کا علم ہوا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ گزشتہ سال ہماری کارکردگی مایوس کن تھی، ہار جیت کسی کے بس میں نہیں ہے لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ اس سال بھی ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے، فرنچائز مالک رانا فواد نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کیں اور انہیں اس بار بھی یہی سمجھایا ہے کہ وہ کس طرح دنیا بھر میں لوہا منواسکتے ہیں، امید ہے کہ نئے گانے اور پرانے اسپانسرز کے جانے سے ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 14:44:21