جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ،ْرپورٹ

جمعہ 23 فروری 2018 17:30

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا
کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) ہفتہ کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے 28 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم دوسرے میچ میں پروٹیز نے کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 17:30:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :