ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 17 رنز درکار

جمعہ 23 فروری 2018 15:30

کیپ ٹائون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 17 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں کیریئر کے دو ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر کوہلی کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن جائیں گے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم اور مارٹن گپٹل بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں، گپٹل 2271 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، میک کولم 2140 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، کوہلی نے 1983 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :