ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو میں مایوس کن کارکردگی، کینین ٹیم کے کپتان، کوچ اور بورڈ کے صدر اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے

جمعہ 23 فروری 2018 15:30

نیروبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) نمیبیا میں منعقدہ ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کینین ٹیم کے کپتان راکیپ پٹیل، کوچ تھامس اوڈویو اور بورڈ کے صدر جیکی جان محمد اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کینین ٹیم کی ورلڈ کرکٹ لیگ میں کارکردگی بدترین رہی اور یہ ایونٹ میں شریک چھ ٹیموں میں آخری نمبر پر رہی، اسے ایونٹ میں متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں ایک میچ میں 218 رنز کے واضح مارجن سے شکست ہوئی جو کہ ٹورنامنٹ کی بدترین شکست تھی۔

کینین ٹیم کے کوچ تھامس اوڈویو نے اپنے بیان میں کہا کہ نمیبیا میں ایک ہفتہ ہمارے لئے بہت مشکل تھا، ٹیم کی کارکردگی دیکھنے کے بعد میں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ٹیم نے ناقص کارکردگی کے کئی ریکارڈز توڑے، ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :