مگوروزا، اینجلیق کربر، سوتیلانا اور کاسٹکینا دبئی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 23 فروری 2018 15:30

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) گربین مگوروزا، اینجلیق کربر، ایلینا سوتیلانا اور کاسٹکینا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں اسپینش کھلاڑی گربین مگوروزا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی کیرولین گارشیا کو 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جرمن سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، یوکرینی کھلاڑی سوتیلانا بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے جاپان کی اوساکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، روسی کھلاڑی کاسٹکینا نے ہم وطن کھلاڑی ایلینا ویسنینا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :