ڈومنک تھائم، ورڈسکو، فوگنینی اور کیوواس ریو اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 23 فروری 2018 15:30

ریو ڈی جنیرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ڈومنک تھائم، فرننڈو ورڈسکو، فابیو فوگنینی اور پبلو کیوواس پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں کینیڈین کھلاڑی ڈومنک تھائم نے حریف اسپینش کھلاڑی اندوجار کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، اسپین کے ورڈسکو بھی پری کوارٹر فائنل میں سرخرو رہے، انہوں نے ارجنٹائنی کھلاڑی کیکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، اٹلی کے فوگنینی نے امریکن کھلاڑی سینڈگرین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، پبلو کیوواس نے ایلیاز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی کیوواس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

بدینی اور جیری بھی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :