جمی مرے اور برونو سوریز ریو اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 23 فروری 2018 15:30

ریو ڈی جنیرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) جمی مرے اور برونو سوریز ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار رومن جیباوی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ورڈسکو اور مریرو پر مشتمل اسپینش جوڑی سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :