واورینکا انجری کے باعث دستبردار، برڈچ، لیوکاس پائولی، جولین بینی ٹو اور نیکولاس ماہوت مرسیلی اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 23 فروری 2018 16:20

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ٹامس برڈچ، جولین بینی ٹو اور نیکولاس ماہوت پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے مرسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، سوئس سٹار سٹانسلاس واورینکا انجری کے باعث پری کوارٹر فائنل سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کے کھلاڑی ٹامس برڈچ نے اٹلی کے سٹیفانو کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، فرانس کے لیوکاس پائولی نے ہم وطن کھلاڑی ہربرٹ کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، سوئس کھلاڑی واورینکا پری کوارٹر فائنل میں ایواشکا کے خلاف دوران میچ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر ایونٹ سے باہر ہوئے، فرانس کے جولین بینی ٹو نے حریف اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، فرانس کے نیکولاس ماہوت نے لکسمبرگ کے جائلز ملر کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 16:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :