سپورٹس ڈیسک*

وفاقی حکومت نے سندھ محکمہ کھیل کو آسٹر و ٹرف کیلئے خدمات فراہمی کی درخواست کردی وفاقی وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے محکمہ کھیل کے چیف انجینئر محمد اسلم مہر کی صوبے میں خدمات کو قابل تحسن قرار دیا

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں آسٹرو ٹرف کی تنصیب کے لیے سندھ حکومت سے محکمہ کھیل کے چیف انجینئر کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست کردی۔وفاقی وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے صوبائی حکومت سے رجوع کرتے ہوئے محکمہ کھیل کے چیف انجینئر محمد اسلم مہر کی صوبے میں خدمات کو قابل تحسن قرار دیا ہے۔

سندھ کے سیکریٹری اسپورٹس نیاز علی عباسی کے مطابق صوبائی حکومت سے تحریری رابطے میں کہا گیا ہے کہ چیف انجینئر محمد اسلم مہر نے سندھ بھر میں ہاکی آسٹرو ٹرف نصب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ وفاق بھی پنجاب اور خیبر پختون خوا میں محمد اسلم کی خدمات سے مستفید ہونا چاہتی ہے۔ دونوں صوبوں میں نئی آسٹرو ٹرفس کی پی سی ون تیار کرنے کے لیے محمد اسلم مہر کی خدمات درکار ہیں۔

(جاری ہے)

سکھر اسٹیڈیم میں قومی مینز اور قومی ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کے بعد قومی انڈر سکسٹین ہاکی ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد ہوا، دوسری جانب محکمہ کھیل کے تحت محمد اسلم مہر کی زیر نگرانی پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فٹبال کے لیے حیدرآباد اور جیکب آباد میں جدید طرز کی آسٹرو ٹرف بھی نصب کی جارہی ہیں جبکہ حیدرآباد میں اپنی طرز کی پہلی ایتھلیٹکس ٹرف رواں سال جون میں مکمل ہوجائے گی، اس کے بعد اسی طرح کی ٹرف اگلے برس میرپور خاص میں نصب کر دی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 16:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :