پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، محمد عارف قریشی

انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، سیکرٹری اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد عارف قریشی نے کہا ہے کہپاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیںاور ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا اکہ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں لڑکے اور لڑکیوں کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں رہے جن میں بوائز سنگلز اور ڈبلر ، گرلز سنگلز اور ڈبلز شامل ہیں، ایونٹ میں بارہ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، گرلز کے مقابلوں میں پاکستان، تائیوان، ترکی، تھائی لینڈ، بھارت اور ہنگری جبکہ بوائز کے مقابلوں میں پاکستان سمیت برطانیہ، ملائیشیا، بھارت، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، کینڈا، امریکہ اور تائیوان کے کھلاڑی شامل ہیں, عارف قریشی نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے لڑکے اور لڑکیوں کو سیکھنے کا موقع ملا ہے اور امید ہے کہ آئندہ جونیئر سطح کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی کثیر تعداد پاکستان کھیلنے کے لئے آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہفتہ کو کھیلا جائے گا، میچ کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 16:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :