آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ مارچ میں کھیلا جائے گا

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء)آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ آئندہ ماہ زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دس ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں پاپوا نیو گنی، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ، ہالینڈ اور ویسٹ انڈیز جبکہ گروپ بی میں افغانستان، سکاٹ لینڈ، زمبابوے، ہانگ کانگ اور نیپال شامل ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں ہر ٹیم چار گروپ میچ کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مارچ کو ہو گا۔۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 16:50:13