راولپنڈی انٹرڈسٹرکٹ باکسنگ چمپئن شپ 27فروری کو منعقد ہوگی، ملک وقار حسین

چمپئن شپ میں راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور چکوال کے باکسر مقابلوں میں حصہ لیں گے، ڈویژنل سپورٹس افسر راولپنڈی

جمعہ 23 فروری 2018 17:57

راولپنڈی انٹرڈسٹرکٹ باکسنگ چمپئن شپ 27فروری کو منعقد ہوگی، ملک وقار حسین
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) باکسنگ کے کھیل کے فروغ کیلئے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں انٹرڈسٹرکٹ باکسنگ چمپئن شپ کے مقابلی27-فروری ، 2018ء کو منعقد ہو ں گے جن میں راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور چکوال کے مختلف علاقوں سے نوجوان باکسرز شرکت کریں گے - ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ملک وقارحسین نے بتایا کہ چمپئن شپ کے انعقاد سے ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور راولپنڈی ڈویژن باکسنگ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی چیمپئین شپ کے لئے ایسوسی ایشن کے صدر عبدالجبار کے تعاون سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے - انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں باکسنگ کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے باکسر قومی سطح کے مقابلوں میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں جن کے لئے انہیں تربیتی سہولیات اور مقابلوں کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 17:57:49