پاکستان سپر لیگ تھرڈ ایڈیشن کا آغاز خوش آئند ہے‘سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان

ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بین لاقوامی شہرت یافتہ کرکٹرز سے کھیلنے کا موقع ملے گا ، جس سے ان کا کھیل بہتر ہوگا

جمعہ 23 فروری 2018 18:20

پاکستان سپر لیگ تھرڈ ایڈیشن کا آغاز خوش آئند ہے‘سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ تھرڈ ایڈیشن کا آغاز خوش آئند ہے جس کے پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن میں شامل تمام ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس ایونٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی، انہوں نے کہا پچھلے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوا تھا ، اس بار لاہور میں سیمی فائنلز اور فائنل کراچی میں ہورہا ہے جس سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ کرکٹ کے کھیل میں نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے،پاکستان سپرلیگ کے مسلسل انعقاد سے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے، بہت سے ممالک میں نوجوان کھلاڑی اسی طرح کی لیگ کھیل کرسامنے آئے ہیں،پی ایس ایل میں ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بین لاقوامی شہرت یافتہ کرکٹرز سے کھیلنے کا موقع ملے گا ،وہ سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھیں گے جس سے ان کا کھیل بہتر ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 18:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :