آل کراچی اقبال اینڈ یوسف فٹ بال‘ کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل

جمعہ 23 فروری 2018 18:34

آل کراچی اقبال اینڈ یوسف فٹ بال‘ کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) فیڈرل یونائیٹڈایف سی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام جاری آل کراچی اقبال قریشی اینڈ یوسف خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔

(جاری ہے)

آخری پری کوارٹر فائنل میں شمع مسلم اورنگی نے اورنگی ملت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دے کر اتحاد اسپورٹس بلدیہ، عرفان میموریل لانڈھی، فیڈرل یونائیٹڈ، واصف میموریل، میٹروول اسٹار، سرحد اسپورٹس ملیر اور یونائیٹڈ اسپورٹس سینٹرل کے ہمراہ کوارٹر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی۔

32ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے کوارٹرفائنل کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ پہلا کوارٹر فائنل ینگ اتحاد اور واصف میموریل، دوسرا کوارٹر فائنل میٹروول اسٹار اور سرحد اسپورٹس، تیسرا کوارٹر فائنل عرفان میموریل اور یونائیٹڈ اسپورٹس جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل فیڈرل یونائیٹڈ اور شمع مسلم کے مابین کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 18:34:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :