پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز سیریز کھٹائی میں پڑنے کا امکان

جمعہ 23 فروری 2018 18:46

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز سیریز کھٹائی میں پڑنے کا امکان
لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مارچ میں لاہور میں ہونے وا لی تین ٹی ٹوئنٹی میچز سیریز کھٹائی میں پڑنے کا امکان ، سیریز کیلئے معاوضے میں اضافے کے خواہشمند ویسٹ انڈین بورڈ نے ابھی تک سیریز کی حتمی تصدیق نہیں کی، پی سی بی ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ کیمرون نے مارچ میں لاہور کا دورہ کیا تھا تاہم نصف درجن میٹنگز کے باوجود ابھی تک کریبیئن بورڈ نے میچز کی تصدیق نہیں کی، واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو دورہ پاکستان سے چند روز قبل زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کرنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ سیریز کیلئے معاوضے میں اضافہ کا خواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

سیریز منسوخ ہونے پر اگست میں امریکا میں شیڈول تین ملکی ٹورنامنٹ بھی خطرے میں پڑجائے گا کیونکہ پی سی بی نے امریکہ میں ہونے والی7 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے میزبان ویسٹ انڈین بورڈ سے اپنا حصہ بھی مانگا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں ہو جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 18:46:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :