چینی کھلاڑی نے پانچ سو میٹرز شارٹ ٹریکنگ سپیڈ سکیٹنگ میں سونے کا تمغہ جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جمعہ 23 فروری 2018 19:05

چینی کھلاڑی نے پانچ سو میٹرز شارٹ ٹریکنگ سپیڈ سکیٹنگ میں سونے کا تمغہ جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
پیانگ چانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) پیانگ چانگ سرمائی اولمپکس میں چینی کھلاڑی نے پانچ سو میٹرز کے شارٹ ٹریکنگ سپیڈ سکیٹنگ کے فائنل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کھلاڑی وو ڈاجن نے جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چانگ میں منعقدہ سرمائی اولمپکس میں مردوں کے پانچ سو میٹرز کے شارٹ ٹریکنگ سپیڈ سکیٹنگ کے فائنل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

موجودہ سرمائی اولمپکس میں یہ چینی ٹیم کا پہلا طلائی تمغہ ہے۔ اسی دن مردوں کے پانچ ہزار میٹرز کے شارٹ ٹریکنگ سپیڈ سکیٹنگ کے ریلی فائنل میں چینی ٹیم نے چاندی کا تمغہ بھی جیتا۔ اس مقابلے میں ہنگری کی ٹیم نے پہلی جبکہ کینیڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 19:05:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :