پی ایس ایل،وہاب ریاض کی مونچھوں کانیا اسٹائل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا

لوگوں کو اپنا حوصلہ دکھانے کا ایک طریقہ ہے،مجھے امید ہے کہ یہ اسٹائل مجھے یہ بات یاد دلاتا رہے گا کہ میں کون ہوں، مجھے اس ٹورنامنٹ میں کیا کرنا ہے اور کیسے پرفارم کرنا ہے، مچل سے متاثر ہوں تو میں انہیں شکریہ کہنا چاہتا ہوں،وہاب ریاض کا اپنے سٹائل پر تبصرہ

جمعہ 23 فروری 2018 19:05

پی ایس ایل،وہاب ریاض کی مونچھوں کانیا اسٹائل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، افتتاحی میچ میں ایک چیز جس پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوا وہ پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی مونچھوں کا ڈیزائن تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے محمد حفیظ نے اپنے ساتھ وہاب ریاض کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں جانے کے لیے اور اپنے پہلے میچ کے لیے ہم تیار ہیں تاہم وہاب ریاض کے نئے لک کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

حفیظ کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا میں وہاب ریاض کی مونچھیں موضوع بحث بن گئی اور صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اس پر تبصرہ کیا۔ایک صارف نے وہاب ریاض اور مچل جانسن کی تصویر لگاکر لکھا کہ آپ آن لائن شاپنگ میں آرڈر کچھ کرتے ہیں اور ڈلیوی کچھ اور ہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور صارف نے وہاب ریاض کے اس اسٹائل کی تعریف کی اور لکھا کہ انہیں تو یہ ڈیزائن پسند آیا ہے۔

وہاب ریاض کے اس اسٹائل پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اسٹائل کی طرح ان کی پرفارمنس میں کوئی نکھار آتا ہے یا نہیں۔وہاب ریاض کے نئے اسٹائل کے حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے اس کا اظہار ضرور کریں۔وہاب ریاض سے اس نئی لک کا راز جاننا چاہا، جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ لوگوں کو اپنا حوصلہ دکھانے کا ان کا ایک طریقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہمیری خواہش ہے کہ میں اس پی ایس ایل سیریز میں ایک بار پھر وہی کارکردگی دکھاسکوں، جس کے لیے وہاب ریاض بحیثیت فاسٹ بالر جانا جاتا ہے۔وہاب ریاض نے کہا، 'مجھے امید ہے کہ یہ اسٹائل مجھے یہ بات یاد دلاتا رہے گا کہ میں کون ہوں، مجھے اس ٹورنامنٹ میں کیا کرنا ہے اور کیسے پرفارم کرنا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے آسٹریلین کھلاڑی مچل جونسن سے متاثر ہوکر یہ اسٹائل اپنایا تو وہاب ریاض نے جواب دیا، 'دیکھیں، کسی سے بھی کسی ایسی چیز کے لیے متاثر ہونا، جو آپ کے لیے فائدہ مند ہو، ایک اچھی بات ہے اور اگر میں مچل سے متاثر ہوں تو میں انہیں شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 19:05:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :