عماد وسیم کی تباہ کن باولنگ، کراچی کنگز کیخلاف ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 فروری 2018 19:18

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) عماد وسیم کی تباہ کن باولنگ کے باعث کراچی کنگز کیخلاف ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں اہم میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران عماد وسیم کی تباہ کن باولنگ کے باعث کراچی کنگز کیخلاف ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ہے۔ 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 کھلاڑی 66 رنز پر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 19:18:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :