انٹرنیشنل سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ ، گرلز سنگلز کا ٹائٹل تائیوان کی یوین لی نے جیت

بوائز ڈبلز کے ایونٹ میں پاکستان کے محمد نعمان آفتاب اور ہانگ کانگ کے ماتھیو زی نے کامیابی حاصل کی

جمعہ 23 فروری 2018 20:15

انٹرنیشنل سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ ، گرلز سنگلز کا ٹائٹل تائیوان کی یوین لی نے جیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) انٹرنیشنل سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ میں گرلز سنگلز کا ٹائٹل تائیوان کی یوین لی نے جیت لیا جبکہ بوائز ڈبلز کے ایونٹ میں پاکستان کے محمد نعمان آفتاب اور ہانگ کانگ کے ماتھیو زی نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ بوائز کے سنگلز مقابلوں ملائیشیا کے دریشن اور تائیوان کے چینگ چن نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں خواتین سگلز کا فائنل پاکستان کی ماہین آفتاب قریشی اور تائیوان کی یوین لی کے درمیان کھیلا گیا جس تائیوان کی یوین لی نے 2-0 سے کامیابی حاصل کر کے چیمپیئن ہونے کاعزاز حاصل کرلیا۔ پہلے سیٹ میں تائیوان کی یوین لی نے 6-1سے جبکہ دوسرے سیٹ میں 6-3 سے کامیابی کی۔بوائز کے ڈبلز کے فائنل میچ میںمحمد نعمان آفتاب اور ہانگ کانگ کے ماتھیو زی نے تھائی لینڈ کے راتنان اور ملائیشیا کے سریش درشان 6-1 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آج ہفتہ کو بوائز سنگلز کا فائنل میچ ملائیشیا کے دریشن اور تائیوان کے چینگ چن کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 20:15:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :