شاہد آفریدی کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران زخمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 فروری 2018 20:30

شاہد آفریدی کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران زخمی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری2018ء) شاہد آفریدی کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اہم میچ کھیلا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ تھا۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران شاہد آفریدی نے باونڈری پر عمر امین کا ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کر دیا۔ تاہم اس کیچ کو تھامنے کی کوشش میں شاہد آفریدی اپنے پاوں پر چوٹ لگوا بیٹھے۔ شاہد آفریدی میچ کے دوران ہی گراونڈ سے باہر چلے گئے اور پھر فیلڈنگ کیلئے دوبارہ واپس نہیں آئے۔ شاہد آفریدی کی انجری کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 20:30:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :