آسٹریلوی کرکٹر کرس لین سرجری سے بچ گئے، آئی پی ایل میں شرکت کے امکانات روشن

جمعہ 23 فروری 2018 21:52

آسٹریلوی کرکٹر کرس لین سرجری سے بچ گئے، آئی پی ایل میں شرکت کے امکانات روشن
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) آسٹریلوی بلے باز کرس لین سرجری سے بچ گئے جس کے بعد ان کی رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے امکانات روشن ہو گئے، کرس لین سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں دوران فیلڈنگ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں پاکستان سپر لیگ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی، انجری کے باعث ان کی آئی پی ایل میں شرکت بھی مشکوک تھی تاہم ان کے مینجر سٹیفن اٹکنسن نے کہا کہ ڈاکٹرز نے سکین کے بعد بتایا کہ لین کو کندھے کی سرجری کرانے کی کوئی ضرورت نہیں جس کی وجہ سے توقع ہے کہ وہ آئی پی ایل سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ کرس لین مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود پی ایس ایل میں شرکت کر سکتے تھے، تاہم انہوں نے آئی پی ایل میں شرکت یقینی بنانے کیلئے کوئی خطرہ مول نہیں لیا۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 21:52:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :