لاہور قلندرز نے کرس لین کے زخمی ہونے پر متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 فروری 2018 21:49

لاہور قلندرز نے کرس لین کے زخمی ہونے پر متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) لاہور قلندرز نے کرس لین کے زخمی ہونے پر متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کو اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب ٹیم کے آسٹریلوی اوپننگ بلے باز کرس لین ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی زخمی ہو جانے کے باعث باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

کرس لین کی انجری کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم مینیجمنٹ نے ان کے متبادل کھلاڑی کا چناو کر لیا ہے۔ لاہور قلندرز نے ویسٹ انڈین وکٹ کیپنگ بلے باز دنیش رامدین کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ دنیش رامدین جلد لاہور قلندرز کو جوائن کر لیں گے۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 21:49:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :