اپنی پرفارمنس اور فٹنس سے قومی ٹیم جگہ بناؤں گا، محمد عرفان

جمعہ 23 فروری 2018 21:59

اپنی پرفارمنس اور فٹنس سے قومی ٹیم جگہ بناؤں گا، محمد عرفان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عرفان نے کہاہے کہ میری کوشش ہے کہ اپنی پرفارمنس اور فٹنس سے پاکستان ٹیم میں جگہ بناؤں۔ملتان سلطانز کی ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے بعد پریس کانفرنس میں عرفان نے اعتراف کیا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ان سے غلطی ہوئی تھی تاہم میں نے بروقت اپنی غلطی مان لی اور مجھے میرے کئے کی سزا مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لئے بھرپور محنت کررہا ہوں اور پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھاکر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو ایک سال کیلئے معطل کر دیا تھا اور اس کے علاوہ ان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

محمد عرفان کو یہ سزا بکیز کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن سیل کو آگاہ نہ کرنے پر دی گئی تھی جبکہ محمد عرفان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔

محمد عرفان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ان رابطوں کے بعد انھوں نے پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا جو کہ ان کی غلطی تھی اور ان کے اس فعل سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ ان سے معافی مانگتے ہیں ،ْانھیں امید ہے کہ پاکستانی قوم انھیں معاف کر دیگی۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 21:59:18