مایا علی نے سرفراز کو پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا

جمعہ 23 فروری 2018 21:59

مایا علی نے سرفراز کو پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبسڈر مایا علی نے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ ہماری ٹیم کا پہلا میچ ہے جسے دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں جب کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی سرفراز احمد ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ پوری قوم کا پسندیدہ کھیل ہے اور جب سے پی ایس ایل شروع ہوا ہے تو ہماری سپورٹ بھی ٹیموں کے ساتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ دعا ہے کہ ہماری ٹیم فائنل میں پہنچے تو لاہور اور کراچی میں فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گی۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 21:59:18