جنید خان کی ہیٹ ٹرک، لاہور قلندرز کو عبرت ناک شکست

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 00:27

جنید خان کی ہیٹ ٹرک، لاہور قلندرز کو عبرت ناک شکست
دبئی(ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری2018ء) پی ایس ایل تھری کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 43رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے ۔دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور سنیل نارائن نے کیا، لاہور قلندرز کی اوپننگ شراکت زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور پہلی وکٹ 32 رنز پر گرگئی ،کچھ ہی دیر بعد برینڈن میکولم بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

فخر زمان اور عمر اکمل نے ٹیم کو سنبھالا اور سکور آگے بڑھایا، عمر اکمل 31 رنز بنانے کے بعد 105 کے مجموعی سکور پر آو¿ٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

فخر زمان بھی 30 گیندوں پر 49 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے، احمد شہزاد نے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔لاہور قلندرز کے نوجوان بلے باز سہیل اختر 21 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ عامر یامین کو بھی ایک رن پر عمران طاہر نے کلین بولڈ کیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا، دونوں اوپنرز نے اننگز کا آغاز انتہائی پراعتماد اور جارحانہ انداز میں کیا اور 88 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم احمد شہزاد 38 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاﺅن آنےوالے صہیب مقصود صرف 4 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

کمار سنگاکارا نے ایک بار پھر شانداز کھیل کا مظاہرہ کیا اور پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اپنی دوسری نصف سنچری سکور کی، سنگاکارا نے 44 گیندوں پر 63 رنز بنائے اور آﺅٹ ہوگئے، کپتان شعیب ملک نے بھی 28 گیندوں پر 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم وہ رن آﺅٹ ہوگئے اور نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کےخلاف مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ آغاز ہوا تھا جسکے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دے دی تھی۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 00:27:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :