پی ایس ایل ، جمعة المبارک جنید خان اور محمد عامر کیلئے خوشی کا پیغام لایا

ہفتہ 24 فروری 2018 11:56

پی ایس ایل ، جمعة المبارک جنید خان اور محمد عامر کیلئے خوشی کا پیغام لایا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں نئی فرنچائز ملتان سلطانز کے فاسٹ باﺅلر جنید خان نے ایونٹ کے دوسرے روز لاہور قلندر ز کیخلاف ہیٹرک مکمل کی ۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دبئی میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان کے 49 رنز کی بدولت لاہور قلندرز کی پوزیشن مستحکم تھی، تاہم پھر 132 کے مجموعی سکور پر ان کے آﺅٹ ہونے کے بعد ان کی وکٹیں خزاں کے موسم میں درخت کے پتوں کی طرح گرنا شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کو شکست کی طرف دھکیلنے میں جنید خان نے بھی اہم کردار کیا اور ان کی تین گیندوں پر تین وکٹوں نے لاہور کی شکست کو یقینی بنادیا۔جنید خان نے یاسر شاہ، کیمرون ڈیلپورٹ اور رضا حسن کو آﺅٹ کرکے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک کی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے خلاف ہی کراچی کنگز کے محمد عامر نے بھی5فروری بروز جمعة المبارک ہیٹ ٹرک کی تھی جبکہ جنید خان بھی یہ کارنامہ جمعے کے روز ہی سر انجام دیا ۔

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 11:56:00