پی ایس ایل نے پاک ، بھارت کرکٹ شائقین کو بھی اکٹھا کردیا

ہفتہ 24 فروری 2018 13:35

پی ایس ایل نے پاک ، بھارت کرکٹ شائقین کو بھی اکٹھا کردیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24فروری2018ء) دنیائے کرکٹ میں ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ جیسا سماں رہا ہے لیکن پاکستان سپر لیگ نے دونوں ممالک کے کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو بھی اکٹھا کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ میں جمعے کے روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کے دوران جہاں دونو ں ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تھے وہیں بھارت سے آیا ایک جوڑ ا بھی بھرپور طریقے سے میچ سے لطف اندوز ہورہا تھا ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ بھارت سے صرف شاہد آفریدی کو سپورٹ کرنے کیلئے دبئی آئے ہیں ،وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیل کے میدان میں ہونے والی جنگ سے قطع نظر صرف کرکٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے میدان میں موجود ہیں ۔ اس موقع پر جوڑے نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 13:35:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :