ریو اوپن ٹینس، فرننڈو ورڈسکو، فوگنینی، ڈائیگو اور نیکولاس جیری مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ 24 فروری 2018 15:50

ریو ڈی جنیرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) فرننڈو ورڈسکو، فابیو فوگنینی، ڈائیگو اور نیکولاس جیری پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں اسپینش کھلاڑی ورڈسکو نے حریف کینیڈین کھلاڑی ڈومنک تھائم کو 6-4 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، اٹلی کی فابیو فوگنینی نے بدینی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو نے بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے فرانس کے جائلز مونفلس کو شکست فاش سے دوچار کیا، چلی کے نیکولاس جیری بھی کوارٹر فائنل کی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے پبلو کیوواس کو 7-5 اور 6-3 سے ہرایا۔

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 15:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :