پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 19:58

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دے دی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا پائی۔ اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے نصف سینچری اسکور کی۔ جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف نے 4 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 19:58:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :