یوجینی بوچارڈ نے امریکن ٹینس ایسوسی ایشن کے خلاف قانونی جنگ جیت لی

ہفتہ 24 فروری 2018 22:00

یوجینی بوچارڈ نے امریکن ٹینس ایسوسی ایشن کے خلاف قانونی جنگ جیت لی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) سٹار کینیڈین کھلاڑی یوجینی بوچارڈ نے امریکن ٹینس ایسوسی ایشن کے خلاف قانونی جنگ جیت لی، ایسوسی ایشن بوچارڈ کو 2015ء میں ہونے والے مالی نقصان کی مد میں بھاری اجرت دے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2015ء میں منعقدہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے دوران ٹرینرز روم میں کینیڈین کھلاڑی بوچارڈ گر کر زخمی ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں نہ صرف میگا ایونٹ بلکہ ریسٹ آف سیزن سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی، مالی نقصان کی مد میں بوچارڈ نے امریکن ٹینس ایسوسی ایشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا تھا اور بالاآخر وہ جنگ جیت گئیں، نیویارک کورٹ نے امریکن ٹینس ایسوسی ایشن کو واقع کا 75 فیصد ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں بوچارڈ کو بھاری معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 22:00:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :