کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے شاندار گیند بازی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 22:27

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے شاندار گیند بازی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے شاندار گیند بازی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی میں پی ایس ایل کے سلسلے میں اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران لاہور قلندرز کی جانب سے اننگ کا دھواں دار آغاز کیا گیا۔ تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ محمد نواز نے 4 اوورز میں محض 4 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک اوور میڈن بھی کروایا۔ محمد نواز یہ گیند بازی پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے شاندار کارگردگی ہے۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 22:27:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :