لاہور قلندرز کو ایک اور عبرت ناک شکست

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 23:45

لاہور قلندرز کو ایک اور عبرت ناک شکست
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) لاہور قلندرز کو ایک اور عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی میں پی ایس ایل کے سلسلے میں اہم میچ کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کوئٹہ کی دعوت پر اننگ کا دھواں دار آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں لاہور کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور مقررہ 20 اوورز میں محض 119 رنز بنا سکی۔

لاہور کی جانب سے کپتان میکولم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کوئٹہ کے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کوئٹہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف شین واٹسن کی دھواں دار بلے بازی کے باعث باآسانی حاصل کر لیا۔ یہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح ہے۔ جبکہ لاہور قلندرز یہ مسلسل دوسری ناکامی ہے۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 23:45:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :