ایتھلیٹ ہوتی تو عمران خان جیسا کرکٹر بننا پسند کرتی

کرکٹ اور فٹبال کو میرے خاندان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ،ْ گفتگو پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہوجائیں گے ،ْ ، ماہرہ خان

اتوار 25 فروری 2018 12:50

ایتھلیٹ ہوتی تو عمران خان جیسا کرکٹر بننا پسند کرتی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) معروف پاکستانی اداکارہ اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ماہرہ خان نے کہاہے کہ اگر وہ ایتھلیٹ ہوتیں تو کرکٹر بننا پسند کرتیں اور ان کی کوشش ہوتی کہ وہ عمران خان جیسی کرکٹر بنیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں اسپورٹس ویمن نہیں ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ میں ایک ایتھلیٹ ہوتی۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے کہا کہ اسپورٹس شخصیت ہونا بھی اداکاری کی طرح ہی ہے، جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو لوگ خوش ہوتے ہیں اور جب آپ اچھا پرفارم نہیں کرتے تو پھر آؤٹ ہو جاتے ہیں۔بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے کہا کہ کرکٹ اور فٹبال کو میرے خاندان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ماہرہ خان نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہوجائیں گے۔
وقت اشاعت : 25/02/2018 - 12:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :