اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

اتوار 25 فروری 2018 15:20

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان مصباح الحق کی خدمات سے محروم رہی، ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سینئر بیٹسمین کو آرام کا مشورہ دیا گیا، پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ٹیم کی قیادت نوجوان رومان رئیس نے کی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصباح الحق کو انجری سے نجات حاصل کرنے کیلیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، امید ہے کہ مصباح الحق مکمل فٹنس حاصل کر کے اگلے میچ میں میدان میں اتر سکیں گے۔

دوسری جانب پشاور نے گزشتہ میچ میں متاثر کن کارکردگی نہ پیش کرنے والے حماد اعظم کی جگہ عمید آصف کو شامل کیا، پیسر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ابتدا میں ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کمر توڑ دی۔یاد رہے کہ عمید آصف کو انجرڈ حسن علی کے کور کے طور پر پشاور سکواڈ میں شامل کیا گیا،انھوں نے ملنے والے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاکر پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو یادگار بنالیا۔
وقت اشاعت : 25/02/2018 - 15:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :