میرا کام میچ ختم کرنا نہیں ہے،قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان

اوپنرز کا کام اچھا اسٹارٹ دینا ہوتا ہے میچ فنش کرنا مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی ذمہ داری ہوتی ہے،اوپننگ بلے باز

اتوار 25 فروری 2018 18:10

میرا کام میچ ختم کرنا نہیں ہے،قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ اپنی بیٹنگ سے میچ ختم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔مبصرین کا یہ خیال ہے کہ فخر زمان باصلاحیت بیٹسمین ضرور ہیں لیکن وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے سے قبل ہی اپنی وکٹ گنوا دیتے ہیں۔فخرزمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

انھوں نے پی ایس ایل کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز بنائے تھے جس میں ایک چوکا اور چار چھکے شامل تھے لیکن ان کے آٹ ہوتے ہی لاہور قلندر کی ٹیم صرف چار رنز پر سات وکٹیں گنوا کر میچ ہار گئی تھی۔فخرزمان یہ ضرور مانتے ہیں کہ جتنے بھی بڑے کھلاڑی بنتے ہیں وہ میچ کو ختم کرتے ہیں اور وہ بھی یہی کوشش کر رہے ہیں کہ اپنی اننگز کو طول دیں لیکن ساتھ ہی وہ یہ بات بھی واضح کر دیتے ہیں کہ اوپنرز کا کام اچھا اسٹارٹ دینا ہوتا ہے میچ فنش کرنا مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

فخر زمان کہتے ہیں کہ وہ کپتان اور کوچ کی جانب سے دیے گئے کردار کے مطابق بیٹنگ کرتے ہیں۔ وہ اپنی نصف سنچری کے بجائے ٹیم کو اولیت دیتے ہیں۔ انھیں جو رول ملتا ہے اس میں وہ میچ فنش نہیں کر سکتے کیونکہ انھیں تیز کھیلنا ہوتا ہے اور جب آپ زیادہ شاٹس کھیلتے ہیں تو اس میں آٹ ہونے کا امکان بھی موجود رہتا ہے۔فخرزمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی بھی اپنا یہ رول نہیں سمجھا کہ وہ میچ فنشر کے طور پر کھیلیں کیونکہ اگر انھیں میچ فنش کرنے کے لیے کھیلنا ہو تو پھر انھیں مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر کھیلنا ہو گا۔
وقت اشاعت : 25/02/2018 - 18:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :