اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹبال لیگ 3 مارچ سے شروع ہوگی

اتوار 25 فروری 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹبال لیگ 3 مارچ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں قائداعظم کلب، اسلام آباد کلب، جناح کلب، کرن کلب، فالکن کلب، حیدری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسسٹرز کلب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے آفیشلز کے اجلاس میں لیگ کے قوانین اور میچز کے گرائونڈز کا تعین کیا جائیگا
وقت اشاعت : 25/02/2018 - 19:30:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :