پی ایس ایل تھری ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کا حصہ اہم غیر ملکی کھلاڑی کو کھیلنے سے روک دیا گیا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

پی ایس ایل تھری ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کا حصہ اہم غیر ملکی کھلاڑی کو کھیلنے سے روک دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے افغان آل رائونڈر راشد خان کو پاکستان سپر لیگ کے میچ کھیلنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے پی ایس ایل کے چار ابتدائی میچز کھیلنے کی حامی بھری تھی تاہم افغان کوچ نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچز کی وجہ سے راشد خان کو دیگر میچز میں شرکت سے روک دیا ہے۔ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل ہیں۔ انیس سالہ راشد خان افغان ٹیم کے ساتھ زمبابوے میں ہیں جہاں اس نے یکم مارچ سے ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کرنی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابھی تک راشد خان کا متبادل طلب نہیں کیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/02/2018 - 19:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :