آل سندھ شہداء حق پرست فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

افتتاحی میچ مسلم برادرز کو زیر کرکے بلوچ اسٹار شرافی فٹ بال کلب نے اپنے نام کرلیا

پیر 26 فروری 2018 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی نمبر6پر "آل سندھ شہداء حق پرست ،قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ "کا شاندار آغاز ہوگیا ،افتتاحی میچ بلوچ اسٹار شرافی گوٹھ نے مسلم برادرز لانڈھی کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سیداحمر علی نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم نواب ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سماجی رہنماء سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،چیئر مین یوسی 26شکیل الرحمن ،وائس چیئر مین کلثوم باجی ،صدر ینگ آزاد فٹ بال کلب حاجی لیاقت علی ،سیکریٹری محمد رمضان پیر جی ،چیئر مین شمیم بابو ،ہید کوچ ناصر علی ،کوچ فہد خان ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل اور دیگر شخصیات موجود تھیں اس موقع پر وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمرعلی کہاکہ بلدیہ کورنگی جہاں علاقائی ترقی اور بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر شب و روز مصروف ہے وہیں ہمارے چیئر مین سید نیئر رضا کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں بلدیہ کورنگی کھیلوں کے میدانوں کو آباد کررہی ہے اور انشا اللہ ابراہیم پلے گرائونڈ کے منتظمین کی جانب سے گرائونڈ کے ھوالے سے پیش کئے گئے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ مستقبل کے معمار ہو علم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری اعجاز حسین ،جمیل ناز اور کامران نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد ولی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

وقت اشاعت : 26/02/2018 - 15:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :