سینیٹ خصوصی کمیٹی اجلاس ،ْ نجم سیٹھی، پاکستان ہاکی اور فٹبال فیڈریشن کے حکام کی عدم شرکت پر اجلاس احتجاجا ملتوی

کمیٹی کا پر نجم سیٹھی، ہاکی اور فٹبال فیڈریشن کے ذمہ داران کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ ، معاملہ استحقاق کمیٹی میں لیکر جائینگے ، کنوئینر کمیٹی

پیر 26 فروری 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے قائم سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام کو کمیٹی میں طلب کرنے کے باوجود شرکت نہ کرنے پر معاملہ استحقاق کمیٹی میں لیکر جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے احتجاجا اجلاس ملتوی کر دیا، کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر نجم سیٹھی، ہاکی اور فٹبال فیڈریشن کے ذمہ داران کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ کر لیا جبکہ کمیٹی کے کنوینئر اشوک کمار کا کہنا تھا کہ ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ کمیٹی انتظار کریں اور سپورٹس فیڈریشنز کے نمائندے نہ آئے۔

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینئر اشوک کمار کی صدارت میں شروع ہوا تو وزارت بین الصوبائی رابطہ سمیت کمیٹی اجلا س میں طلب کئے جانیوالے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام میں سے کسی نے شرکت نہ کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ٹیپو محبت خان ا ور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے تاخیر سے سے پہنچنے پر معذرت کی اور موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مصروف ہیں اور وزارت نے اجلاس موخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے کنویئنر اشوک کمار نے وزارت سے بریفنگ لینے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اجلاس احتجاج ملتوی کر دیا اور کہاکہ ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ کمیٹی انتظار کریں اور فیڈریشنز کے نمائندے نہ آئے، معاملے کو استحقاق کمیٹی میں لیکر جائینگے، اس موقع پر کمیٹی رکن سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ نجم سیٹھی اورسپورٹس فیڈریشنز کا سی سی آئی اجلاس سے کیا تعلق ہے، کمیٹی اجلاس میں طلبی کے باوجود نہ آنے پر سب کو نوٹس جاری کیا جائے، انہوں نے کہاکہ سیاسی بنیادوں پر فیڈریشنز کے عہدداروں کا انتخابات عمل میں لایا جا تا ہے، سپورٹس فیڈریشنز کو لوگوں نے ذاتی جاگیر بنا لیا ہے، کھیلوں کو زوال سے نکالنے کیلئے اسٹرکچر تبدیل کرنا ہوگا،کمیٹی کے کنوئینر نے کہاکہ فٹبال فیڈریشن اور کرکٹ بورڈ سے کرپشن کے معاملے پر پوچھ گچھ ہونے پر متعلقہ حکام نہیں آئے کمیٹی نے اجلاس میں عدم شرکت پر کمیٹی کا نجم سیٹھی، ہاکی اور فٹبال فیڈریشن کے ذمہ داران کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ بھی کیا
وقت اشاعت : 26/02/2018 - 15:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :