قومی ہیرو منصور احمد سرکاری ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑنے میں مصروف

پیر 26 فروری 2018 15:21

قومی ہیرو منصور احمد سرکاری ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑنے میں مصروف
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26فروری2018ء) قومی کھیل ہاکی کے سپر اسٹار اولمپیئن اور سابق گول کیپر منصور احمد امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث جناح ہسپتال، کراچی میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 1994 ءکے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی سٹروک پر گول روک کر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ہیرو منصور احمد کو دل کا دورہ پڑا جسکے بعد وہ اس وقت جناح ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق منصور احمد کو کچھ عرصے سے دل کا عارضہ لاحق ہے لیکن آج انہیں دل میں شدید درد اٹھا جس کے باعث انہیں فوری طور پر جناح ہسپتال کے ادارہ امراض قلب میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ منصور احمد کا جون2016ءمیں امراض قلب کا آپریشن ہوا تھا جس دوران انہیں مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے تھا تاہم وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

منصور احمد نے 1986ءسے 2000 ءتک 338میچز میں بحیثیت قومی ہاکی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ماضی میں ایشیاءکے نمبر ون گول کیپر بھی رہے ہیںاوراولمپکس کھیلتے ہوئے متعدد سلور اور گولڈ میڈل بھی اپنے نام کئے۔واضح رہے کہ گول کیپر منصور احمد نے آسٹریلیا میں 1994 ءکے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کےخلاف پینلٹی سٹروک پر گول روک کر قومی ٹیم کو چوتھی بار عالمی چمپئن بنایا تھا۔
وقت اشاعت : 26/02/2018 - 15:21:33