اسکائوٹنگ کے شعبے میں گرلز کی شمولیت خوش آئندہ ہے ،ْسید اختر میر

دوسرے گرلز ان اسکائوٹنگ ایڈونچر کیمپ کے اختتامی تقریب سے صوبائی سیکریٹری اسکائوٹس کا خطاب

پیر 26 فروری 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) صوبائی سطح پر اسکائوٹنگ کے حوالے سے گرلز اسٹوڈنٹس میں آگاہی فراہم کرنا اُن میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور اُن کو سیفٹی کی تربیت دینا ہماری نہ صرف خواہش ہے بلکہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکریٹری سندھ بوائز اسکائوٹ ایسوسی ایشن سید اختر میر نے دوسرے گرلز اِن اسکائوٹنگ ایڈونچر کیمپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ بوائز اسکائوٹ ایسوسی ایشن کورنگی نے کیا تھا اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ کورنگی نیئر اقبال نے طالبات کی کاوشوں کو سراہا اور اسکائوٹنگ کو ایک صحتمند سرگرمی قرار دیا دریں اثناء ایونٹ کے مزبان ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر بلدیہ کورنگی خورشید عالم نے سندھ بوائز اسکائوٹ ایسوسی ایشن کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ شرکاء میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی اپنی نوعیت کے اس پہلے ایڈونچر کیمپ میں بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کی تقریباً 200طالبات نے شرکت کی جنہیں ڈپٹی سیکریٹری پرائیویٹ انصٹی ٹیوشن بوائز اسکائوٹ کی جانب سے اجرک ،اسکارف ،شیلڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے اس کیمپ میں گن شوٹنگ ،آرچری ،ایڈونچر ٹریل ،سینجر آف پیس اور دیگر سرگرمیاں کرائی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹریننگ ٹیم کے ہیڈ محمد الیاس نے طالبات کی جسمانی شعبوں کے ساتھ ساتھ ذہنی اور مورلی مشقیں بھی کرائیں جس کے بعد طالبات خود اعتمادی پیدا ہوئی اور انہیں سیلف ڈیفنس کی آگاہی بھی فراہم کی گئی اس ایونٹ کے چیف آرگنائزر فرخ بلال ،نے اپنی انتھاک محنت اور جاں فشانی سے نہ صرف ایونٹ کو کامیاب بنا یا بلکہ اعلیٰ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیا ۔
وقت اشاعت : 26/02/2018 - 16:10:08