ٹنڈومحمدخان،پولیس کی سماج دشمن عناصروں کے خلاف مہم8منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدارمیںچرس،گٹکااور مین پوری برآمد

پیر 26 فروری 2018 16:10

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان میڈم نسیم آرا پہنور کی ہدایت پر سماج دشمن عناصروں کے خلاف مہم کے دوراں انچارج سی آئی اے ٹنڈو محمد خان انسپکٹر سید سجاد حسین شاہ نے اپنی دیگر نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میںکارروائی کرتے ہوئے 8منشیات فروشوں فقیرو کولہی، ارجن، شہباز خاصخیلی، غلام شبیر ملاح، محمد بروہی، ویرو کولہی، چندر کولہی اور اختیار جاگیرانی کو گرفتار کر کے ان قبضے سے چرس ،ہیروئیں، مین پڑی اور بڑی تعداد میں گٹکابرآمد کر لیاہے ، جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوراں مختلف کیسوں میں روپوش ملزمان محمد عارف ملاح،رفیق قمبرانی، ہدایت اللہ، پٹاٹو بھٹی،عارف دستی، زاہد نوناری ، اعجاز ملاح، انور ملاح، اکبر راجپوت، حفیظ آرائیں اور دیگر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اور تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے چالان کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 26/02/2018 - 16:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :