پاکستان سپر لیگ کے سب سے لمبے چھکے کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 26 فروری 2018 21:25

پاکستان سپر لیگ کے سب سے لمبے چھکے کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے سب سے لمبے چھکے کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا سب سے بڑا ٹاکرا دبئی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو رہا ہے۔ میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران کراچی کنگز کے اوپننگ بلے باز جو ڈیلی نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے سب سے بڑے چھکے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

جو ڈینلی نے لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر 104 میٹر لمبا چھکا رسید کرکے ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل پی ایس ایل کے سب سے بڑے چھکے کا ریکارڈ شین واٹسن کے پاس تھا جنہوں نے 98 میٹر طویل چھکا رسید کیا تھا۔ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں لگائے جانے والے بڑے چھکوں کی فہرست ملاحظہ کیجیے:
پاکستان سپر لیگ کے سب سے لمبے چھکے کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا
وقت اشاعت : 26/02/2018 - 21:25:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :