کراچی کنگز کی دھواں دار بیٹنگ ، 7وکٹوں کے نقصان پر159رنز بنالیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 فروری 2018 22:50

کراچی کنگز کی دھواں دار بیٹنگ ، 7وکٹوں کے نقصان پر159رنز بنالیے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ تھری میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو لیگ میں پہلی کامیابی کیلئے 160رنزکا ہدف دیا ہے ۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز کو پہلا نقصان جو ڈینلی کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 28 رنز بناکر لیگ سپنر یاسر شاہ کا شکار ہوئے، اس وقت کراچی کا مجموعی سکور 36 رنز تھا۔کراچی کی دوسری وکٹ بھی 36 کے سکور پر ہی گری جب بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مستفیض الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

تیسرا نقصان کراچی کو خرم منظور کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف 8 رنز بناکر سنیل نارائن گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔کراچی کی ٹیم کو چوتھا نقصان 86 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب کولن انگرام 28 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی کی پانچویں وکٹ 90 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد رضوان ایک رن بناکر نارائن کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم 15 رنز بناکر سہیل خان کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔شاہد آفریدی نے اپنا پہلا ہی گیند باﺅنڈری کے پار پہنچایا تاہم اگلی ہی گیند پر پل شاٹ کھیلنے کوشش میں سہیل خان کا شکار بن گئے ۔بوپارہ کی شاندار ففٹی کی بدولت کراچی نے لاہور کو جیت کیلئے160رنز کا ہدف دیدیا۔اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کےلئے اچھی ہے اسلئے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز کی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری شامل کیا گیا ہے،لاہور کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں اور گلریز صدف اور رضا حسن کی جگہ دنیش رامدین اور سہیل خان سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کیمرون ڈیلپورٹ کی جگہ آغا سلمان کو موقع دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 26/02/2018 - 22:50:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :