کین ولیمسن انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے پرعزم

منگل 27 فروری 2018 09:10

ہیملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 15 رنز درکار ہیں، قوی امکان ہے کہ وہ (آج) بدھ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اگر ولیمسن کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے چھٹے کیوی بلے باز بن جائیں گے، اس سے قبل سٹیفن فلیمنگ، نیتھن ایسٹل، روس ٹیلر، برینڈن میک کولم اور مارٹن گپٹل بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ولیمسن نے 124 میچز میں 10 سنچریوں کی مدد سے 4985 رنز بنا رکھے ہیں۔

فلیمنگ 8007 رنز بنا کر پہلے، ایسٹل 7090 رنز بنا کر دوسرے، روز ٹیلر 7076 رنز بنا کر تیسرے، برینڈن میک کولم 6083 رنز بنا کر چوتھے، مارٹن گپٹل 5863 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 09:10:06