پاکستانی فٹبال شائقین کیلئے خوشی کی خبر آگئی

منگل 27 فروری 2018 12:24

پاکستانی فٹبال شائقین کیلئے خوشی کی خبر آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے فیصل صالح حیات گروپ کو پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا چارج سنبھالنے کا حکم دےدیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سنگل بنچ کا 30 جون 2015ءکا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے فٹبال فیڈریشن کے انتخابات غیرقانونی قرار دےدیئے تھے۔یہ بھی واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں تیسرے فریق کی مداخلت پر اسکی رکنیت معطل کردی تھی،معطلی کا سبب بننے والا یہ بحران 2015 ءمیں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے سبب پیدا ہوا تھا۔

وقت اشاعت : 27/02/2018 - 12:24:53